یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہزاروں یمنی شہریوں نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل کا نوکر اور مزدور قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےالمسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہزاروں یمنی شہریوں نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل کا نوکر اور مزدور قراردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی مظاہرین نے سعودی عرب کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور مسلط کردہ جنگ میں آل سعود کی شکست یقینی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے غریب عرب ملک پر جنگ مسلط کرکے تاریخي اشتباہ اور سنگين جرائم کا ارتکاب کیا ہے یمن جنگ  میں سعودی عرب نے اب تک  20 ہزار سے زائد یمنی شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا لیکن یمنی عوام کی سعودی عرب کی بربریت اور حارجیت کے خلاف  استقامت اور پائداری کا سلسلہ جاری ہے۔