پاکستان میں اسلام آباد کی عدالت نے حج اسکینڈل کیس میں سابق وفاقیو مذہبی امور کے وزیر حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا سنا دی۔سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو 40 سال قید اور آفتاب احمد کو 16 سال قید کی سزا سنا ئی گئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد کی عدالت نے حج اسکینڈل کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا سنا دی۔سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو 40 سال قید اور آفتاب احمد کو 16 سال قید کی سزا سنا ئی گئی ۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی حاجیوں کے لیے کیے گئے انتظامات میں ہونے والی بدعنوانی کے مقدمے کا فیصلہ اسپیشل جج سینٹرل نذیر احمد نے سنایا تو تینوں ملزمان عدالت کے احاطے میں موجود تھے اور فیصلے کے بعد انھیں ہتھکڑیاں ڈال دی گئیں۔
سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی، سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل اور وزارت مذہبی امور کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری راجہ آفتاب سلام پر 2010 میں حج انتظامات میں قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام عائد ہے۔
ذرائع کے مطابق حاجیوں کے لیے رہائش کے حصول میں مبینہ بدعنوانی کا معاملہ سن 2010 میں پیپلز پارٹی دورِ حکومت میں سامنے آیا تھا اور ان افراد پر عازمین حج کے لیے مہنگے داموں کرائے پر عمارتیں حاصل کرنے کا الزام تھا۔