یمن کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی عرب سے وابستہ مزدوروں اور کرائے کے فوجیوں کے اسلحہ گودام کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں اسلحہ کا گودام تباہ ہوگیاہے۔

مہر خبررساں نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی عرب سے وابستہ مزدوروں اور کرائے کے فوجیوں کے اسلحہ گودام کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں اسلحہ کا گودام تباہ ہوگیاہے۔ یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے مآرب میں سعودی عرب سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کے اسلحہ کے ذخیرے کو کٹیوشا میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسلحہ کے ذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ امدادی ٹیموں نے اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ادھر یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق یمنی فورسز اور یمنی عوام نے سعودی عرب کی ناک کو زمین پر رگڑدیا ہے سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بالکل ناکام ہوگیا ہے وہ صرف نہتے اور بےگناہ یمنی شہریوں کو امریکہ کے تعاون سے قتل عام کرنے پر کمربستہ ہے۔