مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکومت سے برسرپیکار وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے غزنی شہر میں ایک عدالت پر حملہ کیا جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئےجبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 وہابی دہشت گرد بھی مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے افغان شہر غزنی میں ایک عدالت پر دھاوا بول دیا جس کی اطلاع ملتے ہیں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد حکومتی فورسز اوردہشت گردوں میں تصادم شروع ہوگیا ۔طالبان اور سکیورٹی فورسز میں ہونے والی اس جھڑپ میں پانچ وہابی دہشتگردوں سمیت 10افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائدا فراد زخمی ہو گئے۔
اجراء کی تاریخ: 1 جون 2016 - 20:38
افغان حکومت سے برسرپیکار وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے غزنی شہر میں ایک عدالت پر حملہ کیا جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئےجبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 وہابی دہشت گرد بھی مارے گئے۔