مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر فلوجہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف عراقی فورسز کی کارروائی جاری ہے تازہ ترین کارروائی میں 75 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے النعیمیہ میں عراقی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن عراقی فورسز نے ان کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 75 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
عراقی فوج کی فلوجہ میں پیشقدمی جاری ہے اور داعش دہشت گردوں کا مختلف سمتوں سے محاصرہ کرلیا گیا ہےاور اب انھیں چن چن کر قتل کیا جارہا ہے داعش دہشت گرد فلوجہ کے عوام کو اپنی ڈھال بنانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ عراقی فورسز کو دہشت گردوں کو دقیق نشانہ بنانے میں بڑی کامیابی مل رہی ہے۔عراقی فورسز نے کارروائی سے قبل فلوجہ کے ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔