مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے نئے رہنما ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے امن مذاکرات کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے اتحادی افواج پر حملوں میں تیزی لانے کا حکم دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے کیونکہ مذاکرات کے نام پر دھوکہ کیا جاتا ہے اور افغانستان میں اتحادی افواج کی موجودگی تک مذاکرات کا لفظ بھی نہیں سنیں گے ۔ انہوں نے طالبان دہشت گردوں کو حکم دیا کہ افغانستان میں موجود اتحادی افواج پر حملے تیز کیے جائیں۔ واضح رہے کہ افغان طالبان کے سابق رہنما پاکستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے ۔
اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2016 - 01:07
افغانستان میں طالبان کے نئے رہنما ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے امن مذاکرات کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے اتحادی افواج پر حملوں میں تیزی لانے کا حکم دے دیا ہے۔