مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ملکوں کے سربراہوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
جاپان کے جزیرے کاشکیومیں جی سیون سربراہی اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔مختلف ملکوں کے سربراہوں کی جاپان آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے،امریکی صدر اوبامہ بھی آج جاپان پہنچیں گے ۔
اس دو روزہ اجلاس میں جاپان سمیت امریکہ، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، کینیڈا اور فرانس شامل ہیں۔اجلاس کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اوراجلاس کے مقام پر جانے والی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 26 مئی 2016 - 00:47
جاپان میں جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ملکوں کے سربراہوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔