مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مطلوب انڈر ورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کو جلد گرفتار کرکے ہندوستان واپس لایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق ایک انٹرویو میں راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ 'داؤد ابراہیم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، انہیں کسی بھی صورت میں ہندوستان واپس لایا جائے گا، تاہم ان کی گرفتاری کیلئے بین الاقوامی ایجنسیز کی مدد کی ضرورت ہوگی۔ راج ناتھ سنگھ نے داؤد ابراہیم کی ہندوستان واپسی کی حتمی تاریخ تو نہیں دی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق تمام دستاویزات شواہد پاکستان کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ اس سے قبل بھی دعوی کرچکے ہیں کہ ان کے ملک کے پاس داﺅد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد موجود ہیں اور انہیں ہر صورت میں واپس لایا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 25 مئی 2016 - 00:20
ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مطلوب انڈر ورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کو جلد گرفتار کرکے ہندوستان واپس لایا جائے گا۔