اجراء کی تاریخ: 20 مئی 2016 - 12:26

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی آج قم پہنچ گئے ہیں جہاں قم کے گورنر اور مقامی حکام نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی آج صبح  قم  پہنچ گئے جہاں ان کا قم کے گورنر اور مقامی حکام نے والہانہ استقبال کیا ۔ وزیر داخلہ رحمانی فضلی، صدر کے دفتر کے انچارج محمد نہاوندیان، پارلیمانی امور کے معاون حجۃ الاسلام انصاری اور دیگر اعلی حکام اس سفر میں صدر کی ہمراہی کررہے ہیں۔ صدرحسن روحانی کا  قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی زيارت کے بعد قم کے مراجع عظام اور علماء سے ملاقات کا پروگرام ہے ۔

صدر حسن روحانی نے اپنی ملاقات کے سلسلے کا آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے دفتر سے آغاز کردیا ہے اس کے بعد وہ دیگر مراجع عظام اور علماء سے ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔