اجراء کی تاریخ: 19 مئی 2016 - 01:10

ترکی میں سڑک کےکنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں سڑک  کےکنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئےہیں۔اطلاعات کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 4 فوجی اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترک فوجی حکام کے مطابق  دھماکہ اس وقت ہوا جب فوج کی گاڑی علاقے میں گشت پر مامور تھی جب کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی کردوں سے جھڑپ اور ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 8 ترک فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔