ہندوستان نے سپرسونک میزائل تجربے کے بعد پرتھوی ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے سپرسونک میزائل تجربے کے بعد ایک مرتبہ پھرپرتھوی ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست اڑیسہ کے  ساحلی علاقے چندی پور میں پرتھوی 2 میزائل کا  تجربہ کیا گیا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ پرتھوی 2 زمین سے زمین پر اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے جس کا مجموعی وزن 4 ہزار 600 کلوگرام ہے جو 8056 میٹرلمبا اور1.1 میٹر چوڑا ہے۔ پرتھوی ٹومیزائل روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہندوستان نے سپرسونک میزائل کا تجربہ کیا تھا جس پر پاکستان کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔