مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان سے 19 ہزار 900 ڈیٹو نیٹر برآمد کر لئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حساس اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ راولپنڈی کے پیر ودھائی بس اڈے سے دھماکہ خیز مواد جڑواں شہروں یا پشاور منتقل کیا جانا ہے جس بس اسٹینڈ پر آنے اور جانے والی ہر گاڑی کی سخت نگرانی کی گئی اور جب گلگت سے آنے والی ایک گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس سے 19 ہزار 900 ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے۔
پاکستان کےحساس اداروں نے ملزم احمد علی اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر کے انھیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان دھماکہ خیز مواد پشاور منتقل کرنا چاہتے تھے۔