اوبامہ انتظامیہ نے کانگریس کی جانب سے پاکستان کی امداد کومشروط کرنے کے اقدام کی مخالفت کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ نے کانگریس کی جانب سے پاکستان کی امداد کومشروط کرنے کے اقدام کی مخالفت کردی۔ اطلاعات کے مطابق اوبامہ انتظامیہ نے کانگریس کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی اوروعدے پورے نہ کرنے پر پاکستان کو 450 ملین ڈالرکی امداد روکنے کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے حوالے سے پیچیدگیاں پیداہوں گی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے قانون سازوں کے نقطہ نظرکا جائزہ لیا گیا ہے، ایوان میں اس بل پر رواں ہفتے کے آخر پر ووٹنگ کا امکان ہے۔