ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب لاوروف کے ساتھ ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے روسی ہم منصب سرگئی  لاوروف کے ساتھ  ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں وزراء خارجہ نے شام میں جنگ بندی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ ایران اور روس شام کے حامی ممالک میں شامل ہیں، جبکہ امیرکہ، اسراغیل، سعودی عرب، ترکی اور قطر کو شام کے مخالف ممالکم یں شمار کیا جاتا ہے جو شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔