امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے برطانیہ کے وزیر ا‏عظم ڈیویڈ کیمرون کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہوں گے۔


مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈين کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے برطانیہ کے وزیر ا‏عظم ڈیویڈ کیمرون کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ان کے ’بہت اچھے تعلقات‘ نہیں ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ایک بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی سے متعلق ارب پتی صدارتی امیدوار کے بیان کے بعد ڈیوڈکیمرون نے انہیں ’بے وقوف، تقسیم کرنے والا اور غلط‘ کہا تھا۔
کیمرون کے بیان پر انہوں نے کہا: ’ایسا نظر آتا ہے کہ ہمارے تعلقات بہت اچھے نہیں ہوں گے۔ کسے معلوم۔‘’ہمیں ان کے ساتھ اچھے تعلقات کی امید ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ مسائل کو حل کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔‘ ٹرمپ نے کہا: ’مجھے تکلیف پہنچی ہے۔ وہ مجھے نہیں جانتے۔ وہ بہت گستاخ بیانات تھے۔‘انہوں نے مزید کہا: ’میرے خیال سے ان کا ایسا کہنا ان کی کم علمی ہے۔