مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں وہابی اور تکفیری نظریہ کی ترویج کے لئے ہزاروں مدارس کو بجٹ فراہم کرتا ہے اور دنیا میں وہابی تکفیری نظریہ کی ترویج کے لئے 100 ارب ڈالر سالانہ خرچ کررہا ہے۔
امریکی سینیٹر نے کہا کہ 1960 کی دہائی سے لیکر اب تک سعودی عرب ہر سال 100 ارب ڈالر وہابی فکر و سوچ اور نظریہ کی ترویج اور فروغ کے لئے صرف کررہا ہے اورڈالروں کے زور پر وہابی فکر اور نظریہ کو دنیا میں پھیلا رہا ہے۔ امریکی سینیٹر کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں ہزاروں وہابی مدارس کو وہابی ںظریہ کی تبلیغ اور ترویج کے لئے بھاری مقدار میں رقم فراہم کررہا ہے اور وہابی نظریہ ہی در حقیقت دہشت گردی کی اصل بنیاد ہے اور وہابی شیعوں کے بھی سخت اور شدید مخالف ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے حکام ، پاکستان، افغانستان، ہندوستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں دہشت گردی اور وہابیت کے فروغ کے لئے اربوں ڈالر صرف کررہے ہیں اور حقیقی اسلام کی تابناک تصویر کو اپنے مذموم اعمال کے لئے مسخ کرنے کی ناپاک کوشش میںم صروف ہیں۔