مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے کہا ہے کہ شہید سید مصطفی بدرالدین مشرق وسطی میں غاصب صہیونی حکومت " اسرائیل" کے خلاف ایک عظیم اسطوانہ تھے۔ انھوں نے شہید سید بدرالدین کی شہدات پر حزب اللہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بدرالدین کے اسرائیل کے خلاف جہادی کارنامہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ اللہ تعالی اسلام کے اس عظيم مجاہد پر اپنے رحمتیں نازل فرمائے اور اسے اپنے اولیاء کرام کے ساتھ محشور کرے۔