حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات کے مطابق شہید سید مصطفی بدرالدین کی شہادت وہابی تکفیری دہشت گردوں کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات کے مطابق شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت وہابی تکفیری دہشت گردوں کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید مصطفی کی شہادت کے بعد وہابی تکفیری  دہشت گردوں کے ساتھ لڑنے کا ہمارا عزم مزید پختہ اور دوچنداں ہوگيا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل نے دعوی کیا تھا کہ حزب اللہ کے اعلی کمانڈر اس کے ہوائی حملے میں شہید ہوئے ہیں لیکن حزب اللہ کی تحقیقات کے مطابق حزب اللہ کے اعلی کمانڈر وہابی دہشت گردوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے ہیں۔