مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں ہزاروں لبنانیوں نے حزب اللہ کے اعلی کمانڈر شہید بدرالدین کی تشییع جنازہ میں شرکت کی اور انھیں گلزار شہداء " روضۃ الشہدین " میں سپرد خاک کردیا گیا۔
شہید بدرالدین کی تشییع جنازہ بیروت میں ہوئی تشییع جنازہ کے بعد حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید مصطفی بدردین نے کہا تھا کہ وہ اس وقت تک شام سے واپس نہیں لوٹیں گے جب تک فتح یا شہادت نصیب نہیں ہوجاتی اور وہ اپنے اصلی ہدف تک پہنچ گئے ہیں۔
حزب اللہ کے اعلی کمانڈر کی تشییع جنازہ میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے بھر پور شرکت کی تشییع جنازہ میں لبنان کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔