رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے محمد سرافراز کا استعفی قبول کرتے ہوئے اپنے ایک حکم میں عبدالعلی علی عسگری کواسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے محمد سرافراز کا استعفی قبول کرتے ہوئے اپنے ایک حکم میں عبدالعلی علی عسگری کواسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ریڈیو ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر محمد سرافراز کی خدمات اور کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں سائبر اسپیس کونسل کا رکن منتخب کردیا ہے۔ رہبر معظم نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ  نئے ڈائریکٹر بھی انھیں خطوط پر کام کریں جو سابق ڈائریکٹر کے لئے مشخص کئے گئے تھے۔