اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی حجاج کے اس سال حج کے سلسلے میں سعودی حکام کی جانب سے عدم تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت ایرانی حجاج کے حج کا راستہ بند کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری  نے ایرانی حجاج کے اس سال حج  کے سلسلے میں سعودی حکام کی جانب سے عدم تعاون کی  طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت  ایرانی حجاج کے حج کا راستہ بند کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی حکومت ایک طرف  سیاسی مسائل کو حج سے  منسلک نہ کرنے کا دعوی کررہی ہے اور دوسری طرف عملی طور پر حج کے امور میں تعاون کرنے سے گریز کررہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  سعودی عرب ابھی تک ویزا صادر کرنے، ٹرانسپورٹ ، ہوائی خطوط اور حجاج کی سکیورٹی اور سلامتی جیسے مسائل کو حل کرنے میں عملی طور پر تعاون کرنے سے گریز کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ایرانی حجاج کے حج بجا لانے کے سلسلے میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے اگر سعودی عرب کے حکام  نے اس سلسلے میں اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو حج کا راستہ روکنے کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد ہوگی۔