مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں امریکی اتحاد کی بمباری میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کااہم کمانڈر اور صوبائی سربراہ ابووہیب ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ترجمان پیٹر کک کا کہنا تھا کہ اتحادی طیاروں نے صوبہ انبار میں داعش کمانڈر کو ٹارگٹ کیا تھا۔
پینٹا گون کے مطابق عراق میں القاعدہ کے سابق رکن ابو وہیب جمعہ کو ہونے والی ایک کارروائی میں ہلاک ہوئے۔ پیٹر کک کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں تین دیگر دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ابو وہیب صوبہ الانبار میں داعش کا سربراہ بھی تھا۔