اجراء کی تاریخ: 10 مئی 2016 - 00:29

برطانوی بحریہ کے کویتی نژاد اعلی افسر نے داعش دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کے بعد برطانوی خفیہ اداروں کی نیند اڑ گئی ہے28سالہ کویتی نژاد علی الوسیمی برطانیہ کے ایک معتبر میری ٹائم کالج ساﺅتھ ٹائن سائیڈ سے فارغ التحصیل اور اعلیٰ تربیت یافتہ نیوی فوجی افسر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی بحریہ کے کویتی نژاد ایک اعلی افسر نے داعش دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کے بعد برطانوی خفیہ اداروں کی نیند اڑ گئی ہے28سالہ کویتی نژاد علی الوسیمی برطانیہ کے ایک معتبر میری ٹائم کالج ساﺅتھ ٹائن سائیڈ سے فارغ التحصیل اور اعلیٰ تربیت یافتہ نیوی فوجی افسر ہے۔ برطانوی بحریہ کے کویتی نژاد ایک اعلی افسر نے داعش دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کے بعد برطانوی خفیہ اداروں کی نیند اڑ گئی ہے28سالہ کویتی نژاد علی الوسیمی برطانیہ کے ایک معتبر میری ٹائم کالج ساﺅتھ ٹائن سائیڈ سے فارغ التحصیل اور اعلیٰ تربیت یافتہ نیوی فوجی افسر ہےاور برطانوی بحری بیڑوں کے متعلق مکمل اور جامع معلومات رکھتا ہے، جو اب برطانوی بحریہ کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ داعش کی طرف سے اس سے قبل مسافر ہوائی جہاز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے اور ماہرین اس حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے آ رہے ہیں کہ شدت پسند تنظیم اپنے حملوں کا دائرہ سمندروں تک وسیع کرتے ہوئے بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔ داعش کو علی الوسیمی کے دستیاب ہونے کے بعد ان خدشات کو تقویت ملی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق شام جانے سے قبل الوسیمی برطانیہ کے علاقوں ساﺅتھ شیلڈز، ٹائن اور ویئر میں مقیم رہ چکا ہے۔ 2011ءمیں اس نے برطانوی بحریہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ کویت کی سرکاری آئل ٹینکر کمپنی کے ساتھ بھی کام کر چکا ہے۔