عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو ایک بار پھر دہشت گرد قراردیا ہے، آجکل وہابی دہشت گرد ایکدوسرے کو بھی دہشت گرد قراردے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے شام اورعراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم کو دہشت گرد قراردیا ہے، آجکل ایکدوسرے کو بھی دہشت گرد قراردے رہے ہیں۔ القاعدہ رہنما نے شام میں آپس میں لڑنے والے دہشت گردوں سے کہا ہے کہ یا آپسی لڑائی بند کردیں  یا لڑ کرمرجائیں،  ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم ہے۔ ایمن الظواہری نے القاعدہ اور داعش کے درمیان نظریاتی فرق کو ایک بار پھر واضح کیا، اور داعش کو دہشت گرد اور منکر تنظیم قرار دیا ہے۔ القاعدہ  دہشت گرد تنظیم شام میں النصرہ دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہے النصرہ کو ترکی اور سعودی عرب کی حمایت بھی حاصل ہے۔