مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گردوں نے عراق کے صوبہ الانبار میں 5 افراد کے سرکاٹ دیئے ہیں ان افراد پر عراقی سکیورٹی دستوں کے ساتھ تعاون کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے عراقی سکیورٹی دستوں کے ساتھ تعاون کرنے کے جرم میں ان افراد کے سرقلم کئے ہیں ادھر عراقی جنگي طیاروں نے صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 6 مئی 2016 - 14:54
عراق میں سرگرم وہابی دہشت گردوں نے عراق کے صوبہ الانبار میں 5 افراد کے سرکاٹ دیئے ہیں ان افراد پر عراقی سکیورٹی دستوں کے ساتھ تعاون کا الزام عائد کیا گیا ہے۔