اجراء کی تاریخ: 4 مئی 2016 - 12:40

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین امیر عبداللہیان ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین امیر عبداللہیان ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ عبداللہیان ماسکو میں شام کے امور میں صدر پوتین کے خصوصی نمائندے میخائیل یوگدانوف اور روس کے نائب وزير خارجہ کے ساتھ شام اور یمن کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سے قبل شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹفن دی میستورا نے بھی روسی حکام کے ساتھ شام کے موضوع پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا تھا۔