مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس کو شام میں ترکی کے زمینی فوجی حملے پر سخت تشویش ہے ۔
لاوروف نے کہا کہ شام پر ترکی کے ممکنہ حملے پر روس کو کافی تشویش ہے اس سے قبل ترک حکام نے شام کے اندر فوجی کارروائی کی خبـر دی تھی۔ ترکی سنی کردوں کو بہانہ بنا کر مسلسل عراق اور شام کے کرد علاقوں پر بمباری کررہا ہے۔