مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کی مسلح افواج پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث 11 وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جن کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے تمام افراد کو دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں پر سزائے موت سنائی اور انہوں نے دوران ٹرائل اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا جب کہ دہشت گرد اسکولوں پر حملے، مواصلاتی انفرا اسٹرکچر کی تباہی اور اغوائے برائے تاوان اور مسلح افواج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں رحمت اللہ ولدعمردین، محمد نبی ولد دلاورشاہ، مولوی دلبر خان ولد کاشکر، محمدعمرولد دلیل خان ،حمید اللہ ولد محمد غازی، سردار علی ولد محمد اکرم خان ،شیر محمد خان ولد احمد خان ، رضوان اللہ ولد تاج میر خان، گل رحمان ولد زرین، محمد ابراہیم ولد مسین، محمد جواد ولد محمد موسی شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 4 مئی 2016 - 01:35
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کی مسلح افواج پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث 11 وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔