اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا کے صدور کی موجودگی میں ایران اور جنوبی کوریا نے باہمی تعاون کی 19 دستاویزات پر دستخط کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا کے صدور کی موجودگی میں ایران اور جنوبی کوریا نے باہمی تعاون کی 19 دستاویزات پر دستخط کردیئے ہیں۔

دونوں ممالک کے حکام نے تمام شعبوں میں  باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی اور  تیل، گيس، ٹرانسپورٹ ، سائنس و ٹیکنالوجی ، صحت ، تجارت ،بینک اور مجرمین کے استرداد کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہای اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل اسلامی جمہوریہ ایران کے تین روزہ دورے پر تہران پہنچیں جہاں آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ان کا باقاعدہ استقبال کیا۔ جنوبی کوریا کی صدر کے وفد میں وزراء ، اعلی اقتصادی، صنعتی اور تجارتی حکام شامل ہیں وہ ایرانی صدر کے علاوہ دیگر حکام کے ساتھ بھی ملاقات کریں گی۔