مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہای اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تین روزہ دورے پر تہران پہنچ گئی ہیں۔
ان کے وفد میں وزراء ، اعلی اقتصادی، صنعتی اور تجارتی حکام شامل ہیں۔ ایران کے صدر حسن روحانی کل جنوبی کوریا کی صدر کا باقاعدہ استقبال کریں گے جنوبی کوریا کی صدر اس سفر میں ایرانی صدر حسن روحانی کے علاوہ دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ بھی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ کریں گی۔
دونوں ممالک کے حکام انرجی، بینک، بیمہ، صحت ،ٹیکنالوجی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔