مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر نے شام میں عدم استحکام پیدا کرنے اور وہاں دہشت گرد روانہ کرنے میں اہم نقش ایفا کیا لیکن اب شام کے بارے میں ظاہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ شام کے شہر حلب پر دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر قطر کے ٹی وی چینل الجزيرہ کے مطابق قطر نے شام کے حالات کے بارے میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حلب میں شامی فوج کا دہشت گردوں کے گرد محاصرہ تنگ تر ہوگیا ہے اور دہشت گردوں کو بچانے کے لئے قطر، سعودی عرب اور ترکی نے وامصیبتاہ کی صدائیں بلند کرنا شروع کردی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 1 مئی 2016 - 13:10
قطر نے شام میں عدم استحکام پیدا کرنے اور وہاں دہشت گرد روانہ کرنے میں اہم نقش ایفا کیا لیکن اب شام کے بارے میں ظاہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔