مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستان ڈیلی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج لاہور کے علاقے مال روڈ پر قومی اسمبلی کے سامنے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔اطلاعات کے مطابق پانامہ لیکس پر حکومت پر دباﺅ بڑھانے کیلئے تحریک انصاف چیئرنگ کراس پر میدان لگائے گی اور اس حوالے سے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے میدان میں پہنچنا شروع کر دیاہے ۔
جلسے کا اسٹیج پنجاب اسمبلی کے سامنے سجے گا ساؤنڈ سسٹم نصب ہو گیا جبکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے جنریٹرز بھی لگا دیئے گئے۔ جلسہ شام پانچ بجے شروع ہو گا۔ جہاں عمران خان اور دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ جلسہ گاہ میں داخلے کیلئے پانچ راستے مختص کر دیئے گئے۔ وی آئی پیز چڑیا گھر کے راستے سے اور خواتین سی سی پی او افس کی طرف سے جلسہ گاہ میں آئیں گی۔ جلسے کی سیکیورٹی کیلئے 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ کارکنوں کو میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس کی مدد سے چیک کرنے کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
اجراء کی تاریخ: 1 مئی 2016 - 11:23
پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف آج لاہور کے علاقے مال روڈ پر قومی اسمبلی کے سامنے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔