مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جمہوریت نواز گروپ فریڈم ہاؤس نے آزادی صحافت کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے دنیا بھر میں پریس فریڈم میں کمی کے رجحان کو ظاہر کیا ہے۔ فریڈم ہاؤس نے 2015 کے لیے اپنی رپورٹ کی تیاری کے سلسلے میں ایک عالمی سروے کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں پرتشدد حالات کی وجہ سے صحافیوں کو آزادانہ طور پر کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس رپورٹ میں میکسیکو میں صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور ہانگ کانگ میں آزادی اظہار کو کنٹرول کرنے پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق پریس فریڈم کی یہ سطح گزشتہ بارہ برسوں میں سب سے کم سطح پر ہے۔ سروے میں دنیا بھر کے 199 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 اپریل 2016 - 15:02
جمہوریت نواز گروپ فریڈم ہاؤس نے آزادی صحافت کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے دنیا بھر میں پریس فریڈم میں کمی کے رجحان کو ظاہر کیا ہے۔