مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ نجی کمپنیوں کی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر ہیلی کاپٹروں کی بغیر اجازت پروازیں برفانی تودے گرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں شیرپاؤں کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ارتعاش سے برف کے تودے گرنے کا شدید خطرہ ہوتا ہے جس سے وہ خوف زدہ ہیں۔کوہ ہمالیہ پر بیس کیمپ سے اوپر یعنی تقریباً ساڑھے 17 ہزار فٹ کی اونچائی سے بلند پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے لیکن اطلاعات کے مطابق اس کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔موسم گرما کوہ پیمائی کا موسم ہے اور آج کل شیرپا اسی مہم جوئی سے متعلق ساز و سامان اوپر چڑھانے میں مصروف ہیں۔موسم گرما کوہ پیمائی کا موسم ہے اور آج کل شیرپا اسی مہم جوئی سے متعلق ساز و سامان اوپر چڑھانے میں مصروف ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ شیرپاؤں میں خوف پایا جاتا ہے کہ کہیں وہ پھر اس برس برفانی تودے کی زد میں نہ آجائیں اور یہ ہیلی کاپٹر اس خوف میں مزید اصافہ کر رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 29 اپریل 2016 - 14:49
نیپال کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ نجی کمپنیوں کی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر ہیلی کاپٹروں کی بغیر اجازت پروازیں برفانی تودے گرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔