امریکی سینیٹ نے 700ملین ڈالر کے منصوبے کے تحت پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فراہمی کو فی الحال معطل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انڈین ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے 700ملین ڈالر کے منصوبے کے تحت پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فراہمی کو فی  الحال منسوخ کردیا ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق کے مطابق اعلیٰ امریکی عہدیداروں نے اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ جنگی طیاروں کی فروخت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے یہ طیارے دہشت گردی کے بجائے بھارت کے خلاف استعمال کئے جائیں۔امریکی کانگریس نے فی الحال پاکستان کو 8ایف 16جنگی طیاروں کی فراہمی کے منصوبہ کو معطل کردیا ہے جس کی مالیت 700ملین ڈالر ہے۔سلمون نے رچرڈ اولسن سے طیاروں کے استعمال کے حوالے سے وضاحت اور ان کی فروخت سے امریکہ کو ہونے والے مفادات سے متعلق استفسارکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 9/11سے اب تک پاکستان کو تقریبا25ارب ڈالر امداد دی ہے لیکن پاکستان میں دہشت گرد تنظیمیں آزادانہ طور پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا پاکستان دہشتگرد عناصر کی مدد کرتا ہے۔