یمن پر سعودی عرب کی مسلسل اور پیہم وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی وجہ سے کویت میں ایک ہفتے سے جاری مذاکرات کسی نتیجے تک پہنچے بغیر ختم ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلسل اور پیہم وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی وجہ سے کویت میں ایک ہفتے سے جاری مذاکرات کسی نتیجے تک پہنچے بغیر ختم ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے آخری سیشن میں فریقین نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے اپنے نمائندے مقرر کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گذشتہ روز ہونے والی بات چیت میں کشیدگی کا عنصر نمایاں رہا اور فریقین ایک دوسرے پر جنگ بندی توڑنے کے الزامات کے ساتھ ساتھ اختلافات کو ہوا دینے کا بھی الزام عائد کرتے رہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی یمن پر مسلسل بمباری جاری ہے جس کی وجہ سے یمنی عوام کے نمائندوں نے سعودی عرب کے حامی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات  ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری رہےگا تب تک مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ یمن کے عوامی نمائندوں نے سعودی عرب پر یمنی عوام کے بہیمانہ قتل کیا۔ یمنی نمائندوں کا کہنا تھا کہ عالمی برادری سعودی عرب کے یمن میں وحشیانہ اور بھیانک جرائم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔