مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے اطلاعات اور نشریات کے وزیر عمران الزعبی نے کہا ہے کہ ترکی ، سعودی عرب اور قطر نے دہشت گردوں کو واپس شام جانے کا حکم دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو شام میں سخت شکست اور ناکامی کا سامنا ہے اور اکثر دہشت گرد فرار ہوکر ترکی پہنچ چکے ہیں لیکن ترکی، سعودی عرب اور قطر نے انھیں دوبارہ شام واپس جانے کا حکم دیا ہے۔ ادھر شامی وزارت خارجہ نے ایک خط میں دمشق اور حلب کے اطراف میں شامی شہریوں کے خلاف دہشت گردوں کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔