اجراء کی تاریخ: 21 اپریل 2016 - 12:58

کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو نے قوم سے انتہائی اہم خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا آخری وقت اب قریب ہے جبکہ اپنی پارٹی اور عوام کے لیے وہ اب اپنے قیمتی نظریات اور اصول چھوڑے جا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو  نے قوم سے انتہائی اہم خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا آخری وقت اب قریب ہے جبکہ اپنی پارٹی اور عوام کے لیے وہ اب اپنے قیمتی نظریات اور اصول چھوڑے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق طویل عرصے سے علیل کیوبن رہنما  فیڈل کاسترو  نے کئی برسوں  بعد قوم سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میں جلد 90 سال کا ہو جاؤں گا ، کیوبن  کیمونسٹ کے نظریات  اس سرزمین پر اس بات کا  ثبوت رہیں گے کہ وہ اگر لگن اورعظمت کے ساتھ کام کریں تو وہ ایسا میٹریل اور ثقافتی اشیا پیدا کر سکتے ہیں جن کی انسانوں کو ضرورت ہے اور ہمیں  اس سلسلے کو بلا رکاوٹ  جاری رکھنا ہو گا۔