اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر حسن روحانی کی موجودگی میں یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوجی پریڈ کا آغاز ہوگیا ہے آج ایران کے مختلف شہروں میں یوم مسلح افواج گرم جوشی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر حسن روحانی کی موجودگی میں یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوجی  پریڈ کا آغاز ہوگیا ہے آج ایران کے مختلف شہروں میں  یوم مسلح افواج گرم جوشی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

تہران میں مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب میں صدر حسن روحانی کے علاوہ مسلح افواج کے اعلی کمانڈر ، فوج کے سربراہ میجر جنرل صالحی، مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل فیروز آبادی، بری فوج کے سربراہ جنرل پوردستان موجود ہیں ، تہران میں یوم مسلح افواج کی شاندار تقریب حضرت امام خمینی (رہ) کے روضہ مبارک کے قریب منعقد ہورہی ہے۔ اس تقریب میں ایرانی مسلح افواج اپنے جدید ترین ہتھیاروں کو پیش کرےگی اور صدر حسن روحانی اس تقریب سے خطاب کریں گے۔

لیبلز