مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترکی کے شہر استنبول میں عمان کی اعلی کونسل کے سربراہ یحیی بن محفوظ المنذر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور عمان کے باہمی روابط مضبوط تاریخی اور ثقافتی بنیادوںپر استوار ہیں۔ ایرانی صدر نے اس ملاقات میں کہا کہ عمان ایران کا اہم ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک سخت شرائط میں ہمیشہ ایکدوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔ یحیی بن محفوظ المنذر نے بھی دونوں اسلامی ممالک کے باہمی روابط کو مضبوط اورمستحکم قراردیتے ہوئے کہا کہ عمان اپنے برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2016 - 17:21
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترکی کے شہر استنبول میں عمان کی اعلی کونسل کے سربراہ یحیی بن محفوظ المنذر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور عمان کے باہمی روابط مضبوط تاریخی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں۔