مہر خبررساں ایجنسی نے کردی سائٹ پی یو کے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر الرقہ میں ایک ہوائی حملے میں داعش دہشت گردوں کی طرف سےسرکاٹنے کا حکم دینے والا قاضیفواز الحسن المعروف ابو علی شرعی ہلاک ہوگیاہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش قاضی امریکی اتحادی فوج کے ہوائی حملے میں ہلاک ہوا ہے۔ داعش کا قاضی ان افراد کے سرکاٹنے کا حکم دیتا تھا جو داعش سے الگ ہوجاتے تھے۔
عرب ذرائع کے مطابق قاضی فواز الحسن 100 سے زآئد افراد کے سرکاٹنے کا حکم دینے پر فخر کرتا تھا۔ شام کے شہر الرقہ پر گذشتہ 4 برس سے داعش دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔