سعودی عرب کے بادشاہ، ملک سلمان آج مصر کا دورہ مکمل کرکے ترک حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے انقرہ کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ، ملک سلمان  آج مصر کا دورہ مکمل کرکے ترک حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے انقرہ کا دورہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ ترکی میں منعقد اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سعودی بادشاہ اس سفر میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ عرب ذرائع کے مطابق ترکی اور سعودی عرب دونوں وہابی دہشت گردوں کے حامی ممالک ہیں جو شام اور عراق میں بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کی مدد کررہے ہیں لیکن اب انھیں دہشت گردوں کی مدد مہنگی پڑ رہی ہے۔ کیونکہ دہشت گردوں نے خود ترکی میں بھی بم دھماکے شروع کردیئے ہیں۔