رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نائب صدر ، وزراء ، عدلیہ کے بعض اعلی حکام اور پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں سے ملاقات میں مزاحمتی اقتصاد پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام انقلاب اسلامی کے اہداف اور اصولوں پر ہم خیال اور ہم فکر ہیں اور میں قومی مفادات کے تحفظ اور عوام کی مشکلات بر طرف کرنے کے ہر اقدام کی بھر پورحمایت کرتا ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نائب صدر جہانگیری، وزراء ، عدلیہ کے بعض اعلی حکام اور پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں سے ملاقات میں مزاحمتی اقتصاد پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا کے اعلی حکام انقلاب اسلامی کے اہداف اور اصولوں پر ہم خیال اور ہم فکر ہیں اور میں قومی مفادات کے تحفظ اور عوام کی مشکلات کو بر طرف کرنے کے سلسلے میں ہر اقدام کی  سنجیدگی کے ساتھ بھر پورحمایت کرتا ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومت کی جانب سے مزاحمتی اقتصاد کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کے درمیان ہمدلی، ہمدردی ، اتحاد اور یکجہتی مزاحمتی اقتصادی کی پالیسیوں کے نفاذ کے لئے بہت ہی اہم اور ضروری ہے اور مزاحمتی اقتصاد کی مرکزی کمانڈ ، نفاذ اور اجرا حکومت کے ہاتھ میں ہے اور دیگر قوا کو اس سلسلے میں حکومت کی بھر پور حمایت کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں حکومتی، عدالتی اور پارلیمنٹ کی سطح پر ہر ایسے اقدام کی بھر پور حمایت کرتا ہوں جو قومی مفادات کے تحفظ اور عوام کی مشکلات برطرف کرنے کا موجب ہو۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں پر عمل اس طرح ہونا چاہیے تاکہ سال کے آخر میں اس کے نتائج قابل مشاہدہ ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کو بداخلاقی اور بد عہدی کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ اور اس کے بعض مغربی اتحادی ممالک قابل بھروسہ اور قابل اعتماد نہیں ہیں لہذا ہمیں امریکہ پر اعتماد کرنے کے بجائے اپنی اندرونی توانائیوں اور صلاحیتوں پر اعتماد کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حکام کے درمیان انس و محبت ، ہمدلی اور باہمی تعاون کو مزاحمتی اقتصاد کی پالیسیوں کے نفاذ میں اہم قرادیتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اقتصادی مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں اور ایران کی معیشت اور اقتصاد کو اندرونی سطح پر مضبوط بنا سکتے ہیں۔

لیبلز