اجراء کی تاریخ: 5 اپریل 2016 - 15:29

افغانستان کے مشرقی صوبے پروان میں ایک موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو ایک اسکول اور کلینک کے قریب دھماکے سے اڑالیا، جس کے نتیجے میں کم ازکم 6 شہری ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے پروان میں ایک موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو ایک اسکول اور کلینک کے قریب دھماکے سے اڑالیا، جس کے نتیجے میں کم ازکم 6 شہری ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسے خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جو پولیس بیس کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ پولیس اس کا تعاقب کر رہی ہے تو اس نے خود کو ایک اسکول اورکلینک کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 6 شہری ہلاک اور ایک پولیس اہلکار سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں. صوبائی گورنر کے ترجمان وحید صدیقی کا کہنا ہےکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے.