مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پر اس وقت راکٹ سے حملہ کیا گيا جب وہ سبی کے قریب مٹھری سے گزررہی تھی۔ اس حملے میں ایک مسافر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ ٹرین کو روک لیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس کو کئی مرتبہ نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 اپریل 2016 - 12:38
پاکستان کے شہر راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پر اس وقت راکٹ سے حملہ کیا گيا جب وہ سبی کے قریب مٹھری سے گزررہی تھی۔