مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے بھارت کو ایک اور نیوکلیئر پاورڈ آبدوز دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے ایک اور ایٹمی آبدوز بھارت کو دینے کے امکانات موجود ہیں، روس بھارت کے ساتھ مل کر فریگیٹس اورآبدوز بنانے کے منصوبے پر تعاون کیلیے بھی تیار ہے، اس سے قبل 2012 میں بھارت روس سے نیوکلیئر پاورڈ آبدوز لیز پر لے چکا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 اپریل 2016 - 12:52
روس نے بھارت کو ایک اور نیوکلیئر پاورڈ آبدوز دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔