اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازعہ علاقہ قرہ باغ میں جاری لڑائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازعہ علاقہ قرہ باغ میں جاری لڑائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے  ترجمان نے کہا کہ علاقہ میں  دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی بنا پر پہلے ہی تباہی مچی ہوئی ہے لہذا خطے میں اس وقت امن و صلح کی شدید ضرورت ہے ۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے حکام صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پرجنگ بند کردیں اور باہمی اختلافات کو اقوام متحدہ کے زیر نظر حل کرنے کی تلاش و کوشش کریں۔