اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران فلسطینی عوام کی حمایت کو اپنی اخلاقی، اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتا ہے لہذا ایران کی طرف سے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رہےگی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے پروردہ دہشت گرد مسئلہ فلسطین پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران فلسطینی عوام کی حمایت کو اپنی اخلاقی، اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتا ہے لہذا ایران کی طرف سے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رہےگی اور امریکہ و اس کے اتحادیوں کے پروردہ دہشت گرد مسئلہ فلسطین  پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا اور سب سے اہم مسئلہ ہے جس سے توجہ ہٹانے کے لئے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گردوں کا سہارا لیا لیکن دہشت گرد مسئلہ فلسطین سے عالم اسلام کی توجہ نہیں ہٹا سکتے کیونکہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم اور پہلا مسئلہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت علاقہ میں دہشت گردی اور مسئلہ فلسطین دو اہم مسئلے ہیں اور اسرائیل کی حامی طاقتیں مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے لئے دہشت گردوں سے استفادہ کررہی ہیں۔ جبکہ اسرائيلی حکومت خود بھی دہشت گرد ہے اور اپنے حامی ممالک کو دہشت گردوں کی پرورش میں مدد بھی فراہم کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے اور رہےگا اور فلسطینیوں کی حمایت کے لئے ایران ہر تاوان ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔