لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں قاتلانہ اور دہشت گردانہ  فکر کو اسلامی ،اخلاقی اور انسانی تعلیمات کے منافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دین رحمت اور مہر و محبت ہے اس میں دہشت گردی کا کوئی وجود نہیں  ، وہابی دہشت گرد دین کے نام پر اپنے شوم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہے ہیں لہذا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ لاہو میں گلشن اقبال پارک میں وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 74 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئےجن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔