مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ روس ہرگز شام کے بارے میں امریکہ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ فیصل مقداد نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ روس کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام کے بارے میں امریکہ کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔ فیصل مقداد نے کہا کہ روس اور اس کے دوست دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں جبکہ امریکہ کے دوست ممالک دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔ اس نے کہا کہ قطر، ترکی اور سعودی عرب امریکہ کے دوست ممالک ہیں جو آشکارا دہشت گردوں کی تربیت اور انھیں مالی امداد فراہم کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 مارچ 2016 - 13:28
شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس ہرگز شام کے بارے میں امریکہ کے سامنے نہیں جھکے گا۔